اسلام آباد(پی این آئی) موٹروے پولیس نے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں،اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون اور ہزارہ ایکسپریس وے پر شہری غیرضروری سفر نہ کریں۔تفصیلات کےمطابق سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موجودہ موسمی حالات میں روڈ یوزرز قومی شاہراؤں پر محتاط ڈرائیونگ کریں، موٹروے پولیس کا کہنا ہے شہری مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر بھی سفر سے گریز کریں ، موٹروے پولیس کی سفری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ن
جی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ اسلام آباد پشاور موٹروےایم ون ، ہزارہ ایکسپریس وے، مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں، موٹروے پولیس نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراؤں پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی،خالد محمود آئی جی کا کہناتھا کہ موٹروے پولیس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کے لئےبھر پور کردار ادا کررہی ہے،عوام سفر سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں