جہلم (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیم تعمیر نہ کرنے کا ملبہ دوسری حکومتوں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ڈیم نہ بناکر سنگین کوتاہی کی گئی، ان سےسوال پوچھتا ہوں کہ ڈیم کا ان کو کوئی احساس نہ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ قوم کسی بھی امتحان سےمل کر لڑتی ہےاورکامیاب ہوتی ہے، ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد سیلاب،جنگوں میں بھی جاری رہے گی۔
جہلم میں حقیقی آزادی تحریک سے متعلق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں سیلابی صورت حال ہے، سیلاب کی صورتحال سے پورا بلوچستان، سندھ اور کے پی متاثر ہے۔ پاکستانی قوم مشکل میں ہے، مگر ہم اس امتحان میں کامیاب ہونگے۔ جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیر کے روز سیلاب متاثرین کے لئے ٹیلی تھون کرونگا اور ان کے لئے فنڈز جمع کرونگا۔ جمع شدہ رقم کو ایک فنڈ کے تحت ثانیہ نشتر کے زریعے مستحقین میں تقسیم کرینگے، ثانیہ نشتر نے کرونا وبا کے دوران بہترین کام کیا تھا، جس کی دنیا نے بھی تعریف کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں