یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا، اہم ترین وکٹ اڑا لی

ملتان (پی این آئی) پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بڑا دھچکا، سید یوسف رضا گیلانی نے حلقہ NA157 میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرادی،گیلانی ہاؤس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی اور معاونِ خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر کی موجودگی میں چیئرمین بدھلہ سنت چوہدری جاوید اقبال آرائیں، چیئرمین چٹھہ،عبدالشکور گجر، چوہدری حبیب اکرم آرائیں، رانا منور، رانا صلاح الدین، افتخار غوری، ذوالفقار بودھی اور چوہدری احمد حسن گجر،چوہدری خالد آرائیں اور چوہدری احمد گجر ودیگر نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

حلقہ NA157 میں سید علی موسیٰ گیلانی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوگئی اس ضمن میں سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 157سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 50سے زائد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے حلقہ میں پی ٹی آئی آؤٹ اور علی موسی گیلانی کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے،تحریک انصاف ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اس وقت سیاست نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی امداد کی اشد ضرورت ہے عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کو جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے آناچاہیے تھا تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت مخیر حضرات،فلاحی اداروں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہیے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close