نوشہرہ (پی این آئی)نوشہرہ میں پیٹرول پمپ مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ پیٹرول 300 روپے لیٹر ملنا شروع ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ شہر میں موجود بینکوں کی اے ٹی ایم میں کیش بھی دستیاب نہیں۔نوشہرہ کے شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ فوری ایکشن لے کر پیٹرول کی اصل قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور اے ٹی ایم سے کیش کی دستیابی بھی ممکن بنائی جائے۔
خیال رہےکہ شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے جب کہ نوشہرہ کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ڈی سی نوشہرہ کے مطابق سیلابی پانی پبی، محب بانڈہ میں پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ بانڈہ شیخ اسماعیل، گھڑی مومن اور جواد داودزئی کے علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورت حال کے باعث پہلے سے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا تھا جس کے باعث صورت حال بہتر ہے، اب تک 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں