لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ با قاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے رہنماؤں و کارکنوں کو اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
ساتھ ہی پارٹی کی جانب سے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر پولیس گرفتاری کے لیے چھاپا مارے تو اہل کاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی صورت میں پولیس چھاپے کی موبائل سے وڈیو لازمی بنائی جائے۔رپورٹ کے مطابق تمام رہنما اور کارکن اپنے اہل خانہ کو پارٹی کی لیگل ٹیم سے رابطے کے لیے نمبر فراہم کردیں،لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں گھر والے لیگل ٹیم کو فوری آگاہ کریں، پارٹی کی لیگل ٹیم گرفتاری کے بعد رہنماؤں و کارکنوں کے ریمانڈ و رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں