کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر لایئو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ عمر سومرو نے کہا کہ درخواست نہیں چلانا چاہتے۔
عدالت نے علی زیدی کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پابندی ایک فرد پر لگی ہے جماعت یا دوسرا فرد کیسے چیلنج کرسکتا ہے؟ وفاقی وزیر علی زید نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 20 اگست پیمرا کا نوٹی فکیشن خلاف قانون ہے۔ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 اگست پیمرا کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کے فیصلے تک پیمرا نوٹی فکیشن کو معطل کیا جائے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں