چینی کمیونٹی نے پھر دوستی کی مثال قائم کر دی، وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں کثیر رقم عطیہ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں 15 ملین روپے کا عطیہ دیا، جس سے ملک کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو ریلیف اور بحالی فراہم کی جا سکتی ہے۔

 

گوادر پرو کے مطابق اے پی سی ای اے نے اپنے 28 رکن اداروں کے تعاون سے یہ چیک وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال، چینی سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، اور منسٹرقونصلر ڑی گوشیانگ کی موجودگی میں پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق مقررین نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ساتھ ہیں چینی کمیونٹی کے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے عزم کا اظہار کر تی ہے۔ دونوں ممالک نے حال ہی میں قدرتی آفات کے شعبے میں بھی تعاون کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سفیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین موجودہ بحران اور اس سے پیدا ہونے والے مصائب کے خاتمے میں مدد کیلئے بڑی تعداد میں خیمے اور دیگر امدادی سامان فراہم کرے گا۔

 

 

گوادر پرو کے مطابق چینی حکومت نے بدھ کے روز ہنگامی انسانی امداد کی ایک کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا جس میں 25000 خیمے اور اشد ضرورت کے دیگر سامان کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو ضرورت کے وقت 300000 امریکی ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے پاکستان میں 900 سے زائد افراد جاںبحق اور 1300 کے قریب متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close