وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر کو سماعت کریں گے۔وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹیشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

 

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کروایا۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی واپسی کےلیے احکامات جاری کرے۔وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا وہی فورم بنتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں