یہ وقت سیاست کا نہیں، نواز شریف کا بڑا فیصلہ، پارٹی رہنمائوں کو خصوصی ہدایات کر دیں

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا “مسلم لیگ ن کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختص کر دیں۔

 

 

 

سیاست انتظار کر سکتی ہے،اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں،جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close