عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے تو وہ بھی منتخب ہوگا، فواد چوہدری

سوہاوہ( پی این آئی ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان آج اس مقام پر ہیں کہ اگر وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں تو وہ بھی منتخب گا،اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے،اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں،سوہاوہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی2018 کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن کے اثاثے لندن میں ہوں وہ پاکستان کی آزادی کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے ، پاکستان کا وزیراعظم لندن والوں سے پوچھ کر کسی ملک کا دورہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اس مقام پر ہے اگر وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا وہ بھی ایلیکٹ ہو گا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان جلد جہلم آکر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ دوسری جانب اپنے مختلف ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ

عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔ حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے اور اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں، چینلز بند بند کیے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close