نوشہرہ (پی این آئی) شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق چند گھنٹوں میں دریائےکابل سے 4 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا خدشہ ہے۔ مانا خیل کے مقام پر حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے پانی پولیس لائن میں داخل ہو گیا ہے۔ سیلاب سے پولیس لائن میں ریسٹ ہاؤس کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ کلاں گجران تحصیل روڈ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں