شہباز گل کے کمرے سے ملنے والا سیٹلائٹ فون کہاں بھجوا دیا گیا؟ مقصد کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ملنے والا سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرانزک کیلئے بھجوائے گئے فون کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ چھاپے کے وقت ملنے والا سیٹلائٹ فون بظاہر اِن ایکٹو لگتا ہے۔ فارنزک کی جامع رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پیر کی شب ایس ایس پی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرہ نمبر ایف 206 پر چھاپہ مارا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close