تصادم کا خدشہ، عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) تصادم کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعینات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا، دوسری جانب وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔

 

سلام آباد پولیس کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔ عمران خان کو سابق وزراء اعظم کی مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے۔جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں انہیں مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ تصادم کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعینات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close