اسلام آباد پولیس نے عمران خان سے سکیورٹی کی واپسی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کییٹل پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو محض افواہیں اور غلط تشہیر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہاکہ ان سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مروجہ اورمقررہ تعداد سے زائد سیکیورٹی دی جارہی ہے،مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی ،عوام غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

جمعہ کو اسلام آباد کییٹل پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایسی خبریں محض افواہیں ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزرااعظم کی مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے۔جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ترجمان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایس پی کی سربراہی میں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

دوسرے صوبوں سے قانونی ضابط کار کے مطابق نفری فراہم کی گئی تو وہ بھی سابقہ وزیراعظم کو مہیا کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔ ہر سابق وزیراعظم کو صرف 5 سکیورٹی اہلکار مہیا کئے جاتے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سابق وزیر اعظم کو پولیس افسران صرف اسلام آباد پولیس فراہم کر رہی ہے اور اہلکار گلگت بلتستان پولیس سے فراہم کیے گئے ہیں۔ ایسی صورت میں منفی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں جس سے پاکستان کی پولیس کی کردار کشی ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close