پاک فوج ایک بار پھرعوام کیلئے سب سے آگے، افسران نے ایک ماہ کی تنخواہیں عطیہ کر دیں، 1500ٹن راشن بھی تقسیم

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج ایک بار پھر عوام کیلئے سب سے آگے ، پاکستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور ایک ماہ سے پاکستان کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔پاک فوج بلوچستان ، سندھ ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب زدگان کی مددکیلئے سرگرم عمل ہیں۔

 

چند ہفتوں قبل فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کرنیوالے پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی تبا ہ ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افسران و جوان شہید ہوئے ۔ پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد سمجھتی ہے اور ہمہ وقت خدمت کیلئے تیار رہتی ہے تاہم اب پاک فوج کے افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کردی ہے۔ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر پاک فوج کے افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ ہے پاک فوج کےتمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔جبکہ آج پاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن اور تنخواہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دیا ۔‏

 

 

پاک فوج ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔‏فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں بستروں کمبلوں پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔کہا گیا ہے راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137 سےزائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے ‏ پاک فوج کے کور کمانڈرز اور وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال اور افواج کی جانب سے ریلیف ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کانفرنس میں شریک تمام جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاری آپریشن کے لیے دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close