ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسد عمر اور قاسم سوری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں 2 اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔حکام کا کہنا ہے کہ جولائی 2013 میں اسد عمرکے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ ٹرانسفر ہوئے اور یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔

 

 

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایف آئی اے نے غیرملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کیلئے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا، ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close