ن لیگی رہنما حنیف عباسی بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی وزیر اعظم دن رات کام کر رہے ہیں اور وزارت خزانہ اس محنت پر پانی پھیر رہی ہے، وزارت خزانہ سے کہتا ہوں کہ ظالمانہ اقدامات بند کرے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ملک میں 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

 

 

راولپنڈی میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک تاجر کا بل 7 لاکھ روپے آیا ہے جس میں 4 لاکھ کے ٹیکسز ہیں، عام صارفین میں 100 یونٹ والے صارف کو 4 ہزار کا بجلی کا بل آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close