شہباز گل کے گھر سے ملنے والے سیٹلائٹ فون سے متعلق تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آبا د(پی این آئی )اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے گھر سے برآمد سیٹلائٹ فون کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق سیٹلائٹ فون بظاہر ان ایکٹو لگتا ہے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ملنے والے سیٹلائٹ فون کو فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ، فرانزک کیلئے بھجوائے گئے فون کا ڈیٹا اور کال ریکار ڈ حاصل کیا جائے گا، چھاپے کے وقت ملنے والا سیٹلائٹ فون بظاہر ان ایکٹو لگتا ہے ،فرانزک کی جامع رپور ٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close