کالام میں دریائے سوات کے کنارے بنا ہنی مون ہوٹل سیلاب میں بہہ گیا ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی )دریائے سوات میں طغیانی کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریا کے کنارے قائم کالا م کا سب سے بڑا ہوٹل بھی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان ٹوارزم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلےکی شدت کے باعث دریا کے کنارے بنا انتہائی خوبصورت اور بڑے شاندار ہوٹل بہہ گیا ہے ، انتظامیہ کے مطابق ہوٹل کو خطرات کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close