سندھ اور بلوچستان میں 1961 کے بعد رواں سال سب سے زیادہ ریکارڈ بارشیں ، ہر طرف تباہی کے مناظر

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ اور بلوچستان میں رواں سال 6 دہائیوں کے سب سے زیادہ تباہ کن مون سون اسپیلز کے دوران 1961 کے بعد سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معمول سے زیادہ بارشوں کی یہ شرح سندھ میں 522 فیصد اور بلوچستان میں 469 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس نے حکام کو حیران کر دیا ہے، ماہرین ماحولیات بھی ان اعدادوشمار کی بنیاد پر انتباہ جاری کررہے ہیں

جنہوں نے اسے حکام کے لیے نئے چیلنجز کا آغاز قرار دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں جولائی میں مون سون کے موسم کے آغاز سے اب تک 680.5 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، یہ معمول سے 522 فیصد زیادہ ہے کیونکہ تناسب اور طے شدہ معیارات کے مطابق سندھ میں عام طور پر مون سون کے موسم میں 109.5 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح بلوچستان میں مون سون کے ہر موسم میں اوسطاً 50 ملی میٹر بارش ہوتی ہے

تاہم اس میں اب تک 284 ملی میٹر یعنی 469 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رواں سال مون سون میں اب تک مجموعی طور پر 207 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے اور یہ موسم ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ نوشہرو فیروز ضلع کے قصبے پڈعیدن میں جولائی سے اب تک 1 ہزار 722 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، سندھ کے کسی قصبے میں کبھی بھی یہ مقدار ریکارڈ نہیں کی گئی۔انہوں نے ان اعداد و شمار کا حوالہ دیا جن کے مطابق

سندھ اور بلوچستان نے آخری بار 1994 میں ایسی طوفانی بارشیں دیکھی تھیں جو 1961 کے بعد سے سب سے زیادہ بارشوں کے طور پر ریکارڈ کی گئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ 1994 میں سندھ میں 502.6 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی ماڈیولز کی بنیاد پر اس وقت کے تناسب کے مطابق معمول سے 276 فیصد زیادہ تھی، اسی سال بلوچستان میں 175 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ وہاں کے معمول سے 52 فیصد زیادہ تھی۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی

رواں سال یہی صورتحال نظر آئی، محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک 2 ماہ میں 50.3 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو کہ معمول سے 99 فیصد زیادہ ہے اور پنجاب میں 349 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ مون سون میں ہونے والی معمول کی بارش سے 90 فیصد زیادہ ہے، خیبرپختونخوا میں معمول سے 31 فیصد زیادہ بارش ہوئی جہاں اب تک 257.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔آزاد جموں و کشمیر ملک کا واحد خطہ ہے جہاں رواں سال مون سون میں اوسط سے کم بارش ہوئی، یہاں 279.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ یہاں کے معمول سے 7 فیصد کم ہے۔اس صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے کیونکہ حکام اور ماہرین کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب آنے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں