اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ
عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیزتقریرکی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیےکی، انہوں نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں