بجلی کے بلوں میں رعایت کب اور کس کس کو ملے گی؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حکم، بیوروکریسی کی نوکریاں خطرے میں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے بجلی کے صارفین کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے. وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔24

گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔بلز کی تصحیح کیلئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے اس کام کو فوری نبٹا کر مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔بلز جمع کروانے کیلئے بنکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close