پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔

 

 

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close