امداد دینے والے ہوشیار رہیں کہ ان کا عطیہ کہاں جا رہا ہے، بختاور بھٹو کا عالمگیر خان کی مدد کی اپیل پر ردعمل

کراچی (آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ امداد دینے والے ہوشیار رہیں کہ ان کا عطیہ کہاں جارہا ہے۔ جمعرات کو بختاور نے تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بینر پر خیمے کی قیمت اصل سے دگنی ہے، موجودہ انسانی بحران پر پی ٹی آئی کے لیے مزید چیریٹی کا فائدہ اٹھانے کا یہ وقت نہیں،

سیلاب متاثرین کیلئے عطیات حکومتِ پاکستان کو دیں یا رجسٹرڈ این جی او کو دیں۔ بختاور نے عالمگیر خان کی جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ ٹینٹ کیلئے دس ہزار روپے اور راشن کیلئے سات ہزار روپے امداد کی اپیل کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close