چیف جسٹس سپریم کورٹ سے شہباز گل پر تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو شہبازگل پر تشدد کا نوٹس لینا چاہیے، شہبازگل پر برہنہ تشدد کرنے والوں کو سامنے لائیں گے، عمران خان پر دہشتگردی مقدمے سے بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور میں سب سے پہلے ریلیف آپریشن شروع کیا جائے گا،سندھ اور بلوچستان میں حالات زیادہ خراب ہیں، جبکہ سندھ کی عوام کا پیسا باہر جارہا ہے، مراد علی شاہ اور مریم اورنگزیب کی ریلیف کی اپیل کو عوام نے مسترد کردیا ،ریاست عوام سے لاتعلق ہے، سیلاب سے ایک ہزار لوگ مرچکے ہیں، ریاست عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں نااہل کرنے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دہشتگردی کا کیس کرنے سے بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ،ایف آئی آر کینسل کروائیں گے ملک کی جگ ہنسائی کرائی ۔شہبازگل کو برہنہ کرکے ٹارچر کیا گیا، شہبازگل پر تشدد کرنے والوں کو سامنے لائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو شہبازگل پر تشدد کا نوٹس لینا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ 25مئی کو عوام کے خلاف کاروائی کرنے والوں کے خلاف جلد سخت ایکشن لیا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان 27اگست کو جہلم میں جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کیلئے اسلام آباد کی سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا، شہباز گل کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا،شہباز گل کے بیان کو توڑ مروڑ کر اور تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا اس لئے ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔شہباز گل کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ وہ پروفیسر ہیں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتے رہے ہیں،مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close