سکولوں میں مزید چھٹیاں دیدی گئیں

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، متاثرہ اضلاع میں آج سے سکول بند رہیں گے ۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج سے سکول بند رہیں گے ۔

اپر دیر ، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں دو روز کیلئے ، لوئر دیر ، ٹانک میں تین روز کیلئے ، لوئر چترال میں 5روز کیلئے جبکہ اپر چترال میں 10 روز کیلئے سکول بند رہیں گے ۔خیال رہے کہ اس وقت شدید طوفانی بارشوں سے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بری طرح متاثر ہیں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کےچند اضلاع بھی متاثر ہیں ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close