سپریم کورٹ سے بڑی خبر، سینئر سیاستدان کی نا اہلی ختم کر دی

کراچی(پی این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف منظور وسان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منظور وسان کی اپیل پر سماعت کی۔منظور وسان کے وکیل خالد جاوید کے مطابق عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا ہے۔

 

 

منظوروسان نے پی ایس 27 کوٹ ڈی جی سے 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ آفیسر نے منظور کیا تھا جب کہ ان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا گیا تھا جس پر ٹربیونل نے پی پی رہنما کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close