الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو بڑا جھٹکا دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو بڑا جھٹکا دیدیافیصل آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو حلقہ این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی کو بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات پر طلب کیا گیا۔

 

 

عابد شیر علی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی فیول سر چارج سے متعلق اعلان کیا تھا۔ عابد شیر علی کو بھیجےگئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک میڈیا سے معاملےکا الیکشن کمیشن کے علم میں آنےکے بعد نوٹس لیا گیا، عابد شیر علی 26 اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر جواب دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close