لاہور(آئی ا ین پی ) شدید طوفانی بارشوں سے ہیروک ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پل کا ایک حصہ ٹوٹنے سے کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹرین آپریشن غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں پل کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ پل کی بحالی تک کوئٹہ اور سبی کے درمیان آپریشن معطل رہے گا۔ سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی کا کہنا ہے کہ پل کی بحالی میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر کام این ایل سی کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور سے کوئٹہ جانے کے لیے یہ واحد راستہ تھا جبکہ محکمہ ریلوے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کچھ روز قبل ہی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو معطل کر دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں