وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی قوم کو کرپٹ قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اتنی ہی کرپٹ ہے جنتی دنیا کی دوسری قومیں ہیں اگر کوئی کہتا ہے کہ پاکستان کی قوم کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکی تو غلط ہے۔ اسلام آباد میں نجی سرمایہ کاری اور سی پیک سے فوائد رپورٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی، سوچنا ہو گا ہم نے اہداف پورے کیے،

کیا وجہ ہے دیگر ممالک ہم سے آ گے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم بیماری کی تشخیص درست کی تو علاج بھی درست ہوجائے گا، بےیقینی، محاذ آرائی سے قیامت تک بیرونی سرمایہ نہیں آسکتی، معیشت میں استحکام آتا ہے تو درآمدات بڑھنے سے ادائیگیوں میں استحکام نہیں رہتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک 2013ء میں کاغذ کا ٹکڑا تھا، چین نے پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کی جب مقامی سرمایہ کار سرمایہ کاری کو تیار نہ تھا، یورپ اور امریکا سمیت کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں