اعتراضات مسترد، این اے 22 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

مردان (پی این آئی) الیکشن ٹربیونل نے این اے 22 مردان کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔ اس سے پہلے الیکشن ٹربیونل نے این اے 22 مردان کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان پہلے سے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، انہوں نے دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں ہے۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب وہ اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ الیکش ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی اپیل کو خراج کردیا اور عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close