عمران خان کی انسداد دہشتگری مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے _چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے_ جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔ عمران خان انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہو گئے

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کےاحاطےمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close