عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر کردی۔ ضمانت کی درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی ہے، جج راجہ جواد عباس درخواست پر سماعت کریں گے۔ مذکورہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے انتقامی کاروائی کے لیے دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا۔ درخواست ضمانت میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

یہ بات اہم ہے کہ خاتون ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں آج ہو رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close