وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر کامیاب، 3ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اور گیس بحران کا بھی حل نکال لیا، پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب دورہ قطر،معاشی طور پر شاندار خبریں آنے لگیں۔قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔ قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔ قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 

پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکرگزار ہوں، تجارت بڑھانے، زراعت، خوراک، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات انتہائی اچھی اور سود مند رہی۔اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکرگزار ہوں، دوطرفہ تعلقات کواسٹریٹجک شراکت کی نئی سطح پرلے جانے پراتفاق ہوا ہے۔جبکہ قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کےلیے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مدد مانگی تھی۔جس کی کابینہ نے منظوری دیدی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close