عمران خان اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جھٹکا دیدیا، اپیلیں خارج

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جرمانوں کے خلاف اپیلیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ڈی ایم او لوئر دیر میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

 

 

عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسدعمر پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close