عمران خان کو لانے والے اب دوبارہ۔۔۔پیپلزپارٹی رہنما کے دعوے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے، عمران خان کولانے والےاب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، لوگ آہستہ آہستہ عمران خان سے دوریاں اختیار کریں گے اور ان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔

 

 

صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ کیا آپ ان کو قبول کریں گے، اس پر پی پی رہنما نے کہا کہ بالکل، سیاست ہے قبول کرنا پڑتا ہے، جب تیسرا مرحلہ آئےگا تو عمران خان کے قریبی ساتھی اسےخدا حافظ کہیں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close