الیکشن کمیشن میں انکوائری، تحریک انصاف کے تین رہنما مشکل میں گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر ڈسکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے، پریزائیڈنگ افسروں میں تین لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنےدفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو آپ ڈی پی او کے دفترمیں موجود تھے، الزام ہے کہ آپ نے نتائج پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے۔خیال رہےکہ 19 فروری 2021 کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور بے نظمی کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔تحریک انصاف کےعلی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔اس کے بعد 10 اپریل کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب دوبارہ منعقد ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار کامیاب ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close