میں وزیراعظم ہوتا تو کبھی امریکی دھمکی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکتا، عمران خان کا ہری پور جلسے سے خطاب میں بڑا اعلان

ہری پور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کیا جائے، تمام فیصلے ملک وقوم کے مفادات میں ہونے چاہئیں،میں وزیراعظم ہوتا تو کبھی امریکی دھمکی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکتا، امریکا کو کہتا دہشتگردی کیخلاف لیکن قوم کے حقوق کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے ہری پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں سب سے زیادہ شرکت نوجوانوں اور خواتین نے کی تھی، خواتین گھر گھر گئی تھیں، خواتین نے لوگوں کو پیغا م دیا ہم ہندوستان کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن آج ہندوستان میں بسنے والے20 کروڑ مسلمان آزاد نہیں ہیں، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ہمیں انگریز سے آزادی مل گئی ہندووٴں کی بھی غلامی نہیں کی، آج وقت آگیا پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کیا جائے، پاکستان کے فیصلے پاکستان میں اور عوام کے مفادات میں ہونے چاہئیں، ہم مزید کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کریں۔میں کبھی اس ملک کے ساتھ نہیں ہونے دوں گا، ہمارے سربراہ کو دھمکی ملی اگر امریکا کی جنگ میں شرکت نہ کی تو پاکستان کو تباہ کردیا جائے گا، کاش میں وزیراعظم ہوتا تو کبھی امریکی دھمکی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکتا، امریکا کو کہتا آپ کے ملک میں دہشتگردی ہوئی ہم ہر طرح مدد کریں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، آپ کے ملک میں صرف 3ہزار سے بھی کم لوگ مرے جبکہ پاکستان نے 80 ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں۔

 

 

ہم دہشتگردی کے خلاف اور پاکستان کی قوم کے حقوق کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فارن پالیسی ہمیشہ دنیا میں مفادات کیلئے ہوتی ہے، قوم جاگ چکی ہے، میرا کام عوام کو شعور دینا ہے، ہندوستان ہمارے ساتھ آزاد ہوا، لیکن انہوں نے اپنے لوگوں کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں کیا۔ روس گیا تو سستا تیل خریدنے کی کوشش تھی، تاکہ پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم کی جائے لیکن ہماری حکومت ہٹا دی گئی، پھر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی گئی، جس میں پاکستان کے نامور ڈاکو شامل تھے۔ایک ڈاکو نے ڈیزل کے پرمٹ پر ضمیر کا سودا کیا، دوسرا آصف زرداری 30سال سے ملک کی بیماری چوری کررہا ہے، جیل میں بھی گیا لیکن جیل سے نکل کر چوری شروع کردیتا ہے، کیونکہ اس کی چوری بیماری ہے، اس نے پیسا باہر بھجوایا ہوا ہے، تیسرا چیری بلاسم، شہبازشریف پیسے تم لوگ چوری کرو اور واپس قوم کرے؟ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، اور پاکستان کو چوروں سے آزاد کرانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں