بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، عدالت کا بڑا حکم آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف درخواستوں پر فیول ایڈجسمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری سےبجلی مزید

مہنگی ہوگئی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور لیسکو سمیت دیگرز فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close