کیا عمران خان فون کریں ، پرچے کرو ، فواد چودھری اپنی حکومتوں پر برس پڑے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومت پر برس پڑے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی اور پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فون اٹھا کر کہے کہ پرچے کرو، یہ کرو، وہ کرو۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہماری آوازبھی سن کر چلنا پڑے گا، اگر آپ اس آواز کو نظر انداز کریں گے تو اس کے بھی نتائج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں