شہباز گل کا ریمانڈ آج پھر ختم ہو گیا، اب کیا ہو گا ؟

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے چیف آف سٹاف، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گِل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں آج ایک بار پھر اسلام آباد کچہری میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں آج پیش کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شہباز گِل کو آج ایک بجے سے پہلے عدالت میں پیش کرنا ہے۔واضح رہے کہ شہباز گِل کی آج اسلام آباد کچہری میں پانچویں پیشی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز گِل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گِل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیاء برآمد کی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close