لاہور(پی این آئی)پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ، خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا ہے جس کی وجہ سے گریڈ 1 تا 9 تک ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جا سکی۔
پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویژن، سٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ریلوے کی آمدنی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ ٹرین آپریشن بھی کئی کئی ماہ سے بند ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں