اینکر پرسن جمیل فاروقی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن جمیل فاروقی کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار کی جانب سے انہیں تھپڑ مارنے اور دھکے دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔جمیل فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جانے لگا تو ایک پولیس اہلکار نے انہیں پیچھے سے تھپڑ مارا جس کے بعد انہیں دھکے دے کر زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتا رہا۔

اس دوران جمیل فاروقی کچھ بولنے کی کوشش کرنے لگے تو انہیں مزید دھکے دیے گئے۔خیال رہے کہ جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ شب انہیں اسلام آباد لایا گیا۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جمیل فاروقی کو 25 اگست کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے۔ اینکر پرسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے خلاف وی لاگ کیا اور اس میں شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے الزامات عائد کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close