اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اسے رہا کر دیا جائے، عمران خان کا پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا “زرداری مافیا کی جانب سےسندھ میں قائدِحزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کومحض ان کی زباں بندی کیلئےگرفتار کرنےاور قید میں ڈالنےکی شدید مذمت کرتاہوں۔

حلیم کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہےاور وہ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ہمارامطالبہ ہے کہ ان کیخلاف تشدد وسیاسی انتقام کاسلسلہ روک کر انہیں فوراًرہا کیاجائے۔”خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو 17 اگست کو محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close