عمران خان پر درج مقدمے پر اقوام متحدہ میں بھی ہلچل مچ گئی

نیو یارک (پی این آئی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوارک کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان کے حالات پر نظر ہے۔اقوام متحدہ میں ڈیلی پریس بریفنگ کے دوران ایک خاتون صحافی نے ان سے سوال کیا “کیا آپ پاکستان کی صورتحال پر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں گے، بالخصوص عمران خان کے خلاف جو چارجز لگائے گئے ہیں ، اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟

“سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے سوال کے جواب میں کہا کہ سیکریٹری جنرل سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات سے آگاہ ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر جانبدار اور آزادانہ قانونی راستہ اختیا رکیا جائے۔ سیکریٹری جنرل نے اس بات پر بھی زوردیا ہے کہ امن کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کی فراہمی اور بنیادی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر عالمی میڈیا میں حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔نوٹ: ویڈیو کے بالکل آخری حصے میں عمران خان کے حوالے سے سوال و جواب دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close