شہباز گل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹیلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیا برآمد کی گئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق شہباز گل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

 

 

ذرائع نے بتایا کہ شہبازگل کے کمرے سے برآمد موبائل فون اور سیٹیلائٹ فون فارنزک لیب بھجوادیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے کمرے سے ملنے والی یوایس بی ڈیٹا ریکوری کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے ملنے والی سرخ رنگ کی ڈائری میں کوئی تحریرنہیں اور انہوں نے سرخ رنگ کی ڈائری کی ملکیت سے انکارکیا تھا۔خیال رہے کہ شہباز گل اسلام آباد پولیس کے ریمانڈ میں ہیں اور پولیس نے گزشتہ شب بھی پارلیمنٹ لاجز میں ان کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close