اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ، عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ اسپیکرکا بھی استعمال کیا۔عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں