صرف ایک رات میں کئی ساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے بڑے بڑے نام سامنے آنے والے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)صرف ایک رات میں کئی ساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے ، بڑے بڑے نام سامنے آنے والے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن کے پی اسمبلی اختیار ولی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تحریک انصاف کےسینئر رہنما پرویز خٹک اور پارٹی نائب کپتان شاہ محمود نے عمران نیازی کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ قریبی دوستوں سے صلاح مشورہ کرلیا گیا،

کسی بھی وقت عمران سے لاتعلقی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ن لیگ کے رہنما نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ’’صرف ایک رات میں عمران کے کئی قریبی ساتھیوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا، بڑے بڑے نام سامنے آنے والے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ’’عمران نیازی نے ایک وفاقی وزیر کو ٹیلی فون کیا ہے اور گرفتاری اور مقدمات سے بچانے میں مدد کی درخواست کی ہے جبکہ اس کے جواب میں وفاقی وزیر نے نوازشریف سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close