توہین عدالت کیس، وفاقی حکومت نے عمران خان کو پہلا بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اس لئے عمران خان کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیئے بیاناات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔متفرق درخواست میں کہا گیا کہ

عدالت کے لئے یہ بیانات فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، عمران خان کے عدلیہ متعلق بیانات کو کمرہ عدالت میں چلانے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لئے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں