عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی. خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکیاں دینے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ اور پولیس کو دھمکیاں دیں جس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جو گزشتہ روز خارج کردیا گیا. تاہم توہینِ عدالت مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close